20 جولائی 2013 - 19:30
کوئٹہ میں آپریشن جاری، ۲۸ مشکوک افراد زیر حراست

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں جاری شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کریک ڈاون کے دوران کئی دھشتگرد گرفتار ہوئے ہیں ۔

ابنا: پاکستان کے شہر کوئٹہ میں جاری شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کریک ڈاون کے دوران کئی دھشتگرد گرفتار ہوئے ہیں ۔کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کوئٹہ پولیس، ایف سی اور اے ٹی ایف نے 2 گھنٹے تک سرچ ٓاپریشن کیا۔ اس دوران 28 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے اسلحہ بھی برآمد کیا۔کارروائی کے دوران کلی جیو کو جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔ آپریشن میں لیڈیز پولیس کے ذریعے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ کارروائی میں 5 سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیاواضح رہے کہ کوئٹہ میں ایک سازش کے تحت شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شھید اور زخمی ہو چکے ہیں۔لیکن ابھی تک ان تمام واقعات میں ملوث دھشتگردوں کو سزا نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲